سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔4اہلکار شہید
شہید ایف سی اہلکاروں میں لانس نائیک مدثر اور سپاہی جمشید شامل ہیں جبکہ شہید پولیس کانسٹیبلز میں عبدالصمد اور نور رحمان شامل ہیں ۔
فائل فوٹو
باجوڑ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ،دھماکے میں دو ایف سی اہلکاراور دو پولیس کانسٹیبل شہید ہو گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ایف سی اہلکاروں میں لانس نائیک مدثر اور سپاہی جمشید شامل ہیں جبکہ شہید پولیس کانسٹیبلز میں عبدالصمد اور نور رحمان شامل ہیں ۔
آئی ایس پی آرکے مطابق واقعہ گزشتہ رات دبرئی میں دوران آپریشن پیش آیا ، علاقے سے دہشتگردوں کا صفایا کرنے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے ۔