اسلام آباد:کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی فی یونٹ 3 روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے باسیوں کے لیے ایک مزید بری خبر ہے، کہ کے الیکڑک صارفین کے لئے بجلی 3 روپے 45 پیسے فی یونٹ مہنگی ہونے کاامکان ہے، کے الیکٹرک جانب سے یہ اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق نیپرا اس معاملے پر3 نومبرکو سماعت کرے گا،اوراگر یہ درخواست منظورکرلی گئی تو اس صورت میں صارفین پر 6 ارب 64 کروڑ روپے کا بوجھ پڑے گا۔