لاہورکے چلڈرن ہسپتال میں ڈینگی کے 40 بیڈز پر33 بچے زیرعلاج ہیں۔فائل فوٹو
لاہورکے چلڈرن ہسپتال میں ڈینگی کے 40 بیڈز پر33 بچے زیرعلاج ہیں۔فائل فوٹو

 لاہور میں ڈینگی مچھر نےتباہی مچا دی

لاہور میں ڈینگی مچھر نےتباہی مچا دی ، گنگام رام اور جناح ہسپتال میں ڈینگی کے لیے مختص کردہ تمام بیڈ مریضوں سے بھر گئے جس کےباعث مزید گنجائش ختم ہو چکی ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق جناح ہسپتال کے 125 بیڈز ڈینگی کیلیے مختص کیے گئے تھے جو تمام بھر گئے ہیں اور مزید گنجائش ختم ہو چکی ہے ، گنگا رام ہسپتال کے 95 بیڈز پر ڈینگی کے مریض موجود ہیں ، میو ہسپتال میں ڈینگی کیلیے مختص بیڈز میں سے 78 فیصد بھر چکے ہیں میو ہسپتال میں 237 بیڈز مختص کیے گئے جن میں  187 مریض موجود ہیں ۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہورکے جنرل ہسپتال کے 82 فیصد بیڈز مریضوں سے بھر چکے ہیں ، جنرل ہسپتال میں 134 بیڈز ڈینگی مریضوں کیلیے مختص کیے گئے تھے ، ہسپتال میں ڈینگی کے 110 مریضوں کا علاج جاری ہے ۔ سروسز ہسپتال کے ڈینگی کیلیے مختص بیڈز91 فیصد بھر گئے ہیں ۔ سروسز ہسپتال میں ڈینگی مریضوں کیلیے 90 بیڈز مختص کئے گئے تھے ، اس وقت 82 مریض زیر علاج ہیں ۔

لاہورکے چلڈرن ہسپتال میں ڈینگی کے 40 بیڈز پر33 بچے زیرعلاج ہیں ، نواز شریف یکی گیٹ ہسپتال کے 25 بیڈزپر20 مریض موجود ہیں،ایکسپو فیلڈ ہسپتال میں 340 بیڈزپر103 مریض موجو دہیں ۔محکمہ صحت کے مطابق لاہور کے نجی ہسپتالوں میں 280 بیڈز پر181 مریض زیرعلاج ہیں ۔