وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے

کابل:وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی ایک روزہ دورے پر کابل پہنچ گئے،افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا،ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان طالبان قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ شاہ محمود قریشی اس دورے کے دوران افغان طالبان کی قیادت سے افغانستان کی صورتحال، پاک افغان تعلقات اور سرحدی صورتحال پر تبادلہ خیال کریں گے۔