کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوتا ہوا نئی ریکارڈز بنا رہاہے،جس کی وجہ سے روپے کی قدر میں تاریخی گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں اب تک 63 پیسے کا اضافہ ہو چکاہے جس کے بعد ڈالر174 روپے کی نئی بلند ترین سطح عبور کرتے ہوئے 174.10 روپے کا ہو گیاہے ۔
ڈالر کی قدر کے حوالے سے سیکریٹری جنرل ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن ظفر پراچہ کا کہنا ہے کہ ملک کے اقتصادی حالات اور ترسیلاتِ زرکی آمد کے ساتھ زرمبادلہ کے ذخائر بہتر ہیں، زرِمبادلہ ذخائر اور ترسیلات میں بہتری کے باعث ڈالرکی قدر 150 سے 155 تک ہونی چاہیے، آئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل میں تاخیرکی اطلاعات سے درآمدکنندگان کی جانب سے ڈالر کی طلب بڑھ گئی ہے، آئی ایم ایف کے سخت مطالبات سے محسوس ہوتا ہے کہ روپے کو بے قدر کیا جائے گا۔