70 سالہ جیون بین اولاد کی نعمت سے محروم تھی۔فائل فوٹو
70 سالہ جیون بین اولاد کی نعمت سے محروم تھی۔فائل فوٹو

سائنس کا کرشمہ:70 سالہ خاتون کے ہاں بچے کی پیدائش

احمد آباد: بھارتی ریاست گجرات میں انویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کے ذریعے 70 سالہ خاتون کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 70 سالہ جیون بین اولاد کی نعمت سے محروم تھی۔  خاتون اوران کے شوہر نے بڑھاپے میں ڈاکٹر سے رابطہ کیا اور بچے کی پیدائش کی خواہش ظاہرکی۔ ڈاکٹرزنے خاتون کی عمرکے باعث پہلے تو جھجک دکھائی لیکن پھرآئی وی ایف کیلیے راضی ہوگئے۔

ڈاکٹر نریش بھانوشالی کا کہنا ہے کہ 70 سالہ خاتون کے ہاں پہلا بچہ پیدا ہوا جو بالکل صحت مند ہے جب کہ بچے کی ماں کی طبیعت بھی ٹھیک ہے۔ ڈاکٹر نے زچہ اور بچہ کی تصاویر شیئر کی ہیں جو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔