کورونا کی نئی لہر
گزشتہ24 گھنٹوں میں16ہزار973 ٹیسٹ کئے گئے،مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصدر رہی ۔ فائل فوٹو

ملک بھر میں کورونا وائرس سےمزید 16 افراد جاں بحق

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس سے 16 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 344 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسزکی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 393 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ ترین اعدادوشمارکے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 567 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 38 ہزار 636، سندھ میں 4 لاکھ 66 ہزار 945، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 240، بلوچستان میں 33 ہزار 159، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 376، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 615 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 422 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 40 لاکھ 5 ہزار357 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 200 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 14 ہزار 663 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 704 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔