آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرکیا گیا،فائل فوٹو
 آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرکیا گیا،فائل فوٹو

ہرنائی میں فائرنگ کا تبادلہ۔ 6 دہشت گرد ہلاک

ہرنائی:بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر سیکیورٹی فورسزکی چڑھائی، فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پرکیا گیا، سیکیورٹی فورسز کے پہنچتے ہی دہشت گردوں نے اندھا دھند فائرنگ کے ساتھ ٹھکانے سے فرارکی کوشش کی۔ آپریشن کے دوران کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے کمانڈر طارق الیاس ناصر سمیت 6  دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ یہ دہشت گرد گروپ بیرونی حمایت سے بلوچستان کے امن کے خلاف کام کر رہا ہے۔

آئی ایس پی آرکے مطابق دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے ذمے داروں کے خلاف ایسے آپریشن جاری رہیں گے اور بلوچستان کے عوام کی سماجی ترقی و خوشحالی کا سخت محنت سے حاصل کردہ موقع سبوتاژ کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔