کورونا کی نئی لہر
گزشتہ24 گھنٹوں میں16ہزار973 ٹیسٹ کئے گئے،مثبت کیسز کی شرح 0.70 فیصدر رہی ۔ فائل فوٹو

کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 اموات

اسلام آباد:ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 اموات ہوئیں جس کے بعد ملک بھر میں کورونا کےباعث اموات کی مجموعی تعداد 28  ہزار377 ہو گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 591 کیسز سامنے آئے، مزید 18 افراد اس موذی وبا کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 737 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ 35 فیصد پر آ گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 28 ہزار 377 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 68 ہزار 536 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 23 ہزار 917 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 614 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 12 لاکھ 16 ہزار 242 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار 522 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 2 کروڑ 4 لاکھ 88 ہزار 58 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 7 لاکھ 25 ہزار 175 افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین دی گئی، اب تک کُل 10 کروڑ 7 لاکھ 41 ہزار 762 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 3 کروڑ 85 لاکھ 96 ہزار 890 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 67 ہزار 425 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 548 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 38 ہزار 989 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 895 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 77 ہزار 440 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 715 ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 6 ہزار 679 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 938 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 435 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 740 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 33 ہزار 185 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 355 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 383 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 186 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔