بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔فائل فوٹو
بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔فائل فوٹو

پاک بھارت میچ کے دوران ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد:ٹی 20ورلڈ کپ میں آج پاکستان بھارت سے ٹکرائے گا،وزارت پاور ڈویژن نے میچ کے دوران ملک بھر میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی نوید سنا دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پاور ڈویژن کے مطابق پاک بھارت میچ کے دوران ملک کے کسی بھی علاقے میں بجلی کی بندش نہیں ہوگی ، وزارت نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی بندش کی صورت میں بجلی کی فوری فراہمی کے اقدامات کیے جائیں ۔لیسکو کی جانب سے بھی دوران میچ لاہور کے کسی بھی علاقے میں بجلی بندنہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

ادھر قومی ائر لائنز پی آئی اے نے اپنے مسافروں کو میچ سے با خبر رکھنے کیلیے جہازوں کے کپتانوں کو نئی ذمے داری تفویض کی ہے جس کے تحت کپتان سیٹلائٹ کے ذریعے میچ سے اپ ڈیٹ دیتے رہیں گے اور مسافروں کو اپ ڈیٹ کرتے رہیں گے ۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں آج شام 7 بجے پاکستان اپنے روایتی حریف بھارت سے ٹکرائے گا ۔