اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری سے توہین عدالت آرڈیننس کے تحت الزامات کا جواب طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان اورچیف الیکشن کمشنر پرالزامات کے حوالے سے الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کو طلب کرلیا، اور اس حوالے الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کو نوٹس جاری کردیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ فواد چوہدری 27 اکتوبرکوالیکشن کمیشن میں ذاتی حیثیت یا بذریعہ وکیل پیش ہوں، ان سے توہین عدالت آرڈیننس کے تحت الزامات کا جواب طلب کیا جائے گا۔
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ فواد چوہدری سے الیکشن ایکٹ کی متعلقہ شقوں کے تحت جواب طلب کیا جائے گا، فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ رکھی تھی۔