مقدمے کے اندراج کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو
مقدمے کے اندراج کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔فائل فوٹو

 سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاورایک ہفتے میں گرانے کا حکم

کراچی:سپریم کورٹ نے ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دے دیا ، عدالت نے ایک ہفتے میں رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت بھی کی ۔

سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں نسلہ ٹاور گرانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی ، چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے اب تک احکامات پرعملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہارکیا اوراستفسار کیا کہ بتائیں اب تک نسلہ ٹاور کیوں نہیں گرایا گیا ، کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں ، ایک ہفتے میں نسلہ ٹاور کو گرائیں اور کمشنر کراچی ملبہ اٹھانے کا کام شروع کریں ، تمام اخراجات ٹاور کے مالک سے لیے جائیں اگروہ اخراجات نہ دے تو اس کی جائیداد ضبط کرلی جائے ۔

عدالت نے کمشنر کراچی کو نسلہ ٹاورکے مالک سے رقم لے کر متاثرین کو واپس دلانے کا بھی حکم دیا ، عدالت نے حکم دیا کہ نسلہ ٹاور گرانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جائے ، بلاسٹ سے ارد گرد کسی عمارت کا یا جانی نقصان نہیں ہونا چاہیے ۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر 27 اکتوبر تک نسلہ ٹاور گرانے کا حکم دیا تھا۔