حکومت کے اتحادی رہیں گے یا نہیں،جلد فیصلہ کریں گے۔ خواجہ اظہار

حکومت کی بہت نازک صورتحال ہے، کسی بھی وقت فیصلہ ہوسکتا ہے۔میڈیا سے گفتگو

               
October 25, 2021 · اہم خبریں, قومی
وفاقی حکومت این ایف سی شیئرکو صوبائی فنانس کمیشن سے مشروط کردے۔فائل فوٹو

وفاقی حکومت این ایف سی شیئرکو صوبائی فنانس کمیشن سے مشروط کردے۔فائل فوٹو

کراچی:ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہارالحسن کا کہنا ہے حکومت کے اتحادی رہیں گے یا نہیں، اس بارے پارٹی جلد فیصلہ کرے گی، مہنگائی کی وجہ سے صورتحال خراب ہے، اس کی ذمے داری ہمارے اوپر بھی عائد ہوتی ہے۔

خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ نسلہ ٹاو کے معاملے پر سپریم کورٹ کو نظر ثانی کرنی چاہیے، غیرقانونی تعمیرات میں کرپشن کرنیوالوں کوگرفتارکیا جائے۔