یکم نومبرسے پیٹرول مزید مہنگا ہونے کا امکان

پیٹرول کی قیمت میں7 روپے تک اضافے کا تخمینہ ہے۔

               
October 26, 2021 · اہم خبریں, قومی
اورہمارے مطالبات بھی جائز ہیں جنہیں قبول کرنا ہوگا (فائل فوٹو)

اورہمارے مطالبات بھی جائز ہیں جنہیں قبول کرنا ہوگا (فائل فوٹو)

اسلام آباد: روپے کی قدر کم اور تیل قیمت بڑھنےکا اثر، یکم نومبرسے پیٹرول مزید مہنگا ہونا کے امکان ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق آئل مارکیٹنگ کمپنیز کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یکم نومبر سے پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے تک اضافے کا تخمینہ ہے۔انڈسٹری ذرائع کے مطابق ڈیزل قیمت میں 9 روپے فی لیٹر تک اضافے کا خدشہ ہے، اگلے 5 دن امپورٹ ہونے والے تیل کی قیمت کا اتار چڑھاؤ حتمی قیمت کا تعین کریگا۔

خیال رہے کہ حکومت ہر 15 دن میں پیٹرول کی قیمت کا تعین کرتی ہے۔ 16 اکتوبر کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا تھا۔