ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

روپے کے مقابلے میں ڈالر 175 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیا۔

               
October 26, 2021 · اہم خبریں, قومی

کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں مزید اضافہ ہواہے جس کے بعد ڈالر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے آغاز سے اب تک ڈالرکی قیمت میں 67 پیسے اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد ڈالر 175 روپے 10 پیسے پر پہنچ گیاہے ۔

ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت کے باعث شہریوں کی روز مرہ استعمال کی اشیاکی قیمتیں بھی آسمان کو چھونے لگی ہیں جن میں کھانے کا تیل اور گھی شامل ہیں ۔