اسلام آباد:کراچی کے بجلی صارفین کے لیے بری خبر ہے کہ بجلی مہنگی کردی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی مہنگی کرنے کا فیصلہ جاری کرتے ہوئے جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 69 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔ نیپرا اتھارٹی نے 2 ستمبرکو فیول ایڈجسٹمنٹ پرعوامی سماعت کی تھی جس میں محفوظ کیا گیا فیصلہ آج سنایا گیا۔
نیپرا نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا جس کے مطابق اضافے کا اطلاق صرف نومبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا، اور یہ اطلاق لائف لائن کے سوا تمام صارفین پر ہوگا۔