بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافہ۔ صارفین نے سر پکڑ لیا
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 51 پیسے اضافہ کرنے کی منظوری دیدی۔
تفصیلی فیصلہ اورنوٹیفکیشن بعد میں جاری کیا جائے گا۔فائل فوٹو
اسلام آباد:حکومت نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ہوشربا اضافہ کرکے صارفین کے ہوش اڑا دیے۔
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 2 روپے 51 پیسے اضافہ کرنے کی منظوری دیدی ، سی پی پی اے نے بجلی کی فی یونٹ قیمت دو روپے 66 پیسے بڑھانے کی درخواست کی تھی ۔
نیپرا نے ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری دی ہے ، صارفین کو آئندہ ماہ بلوں میں ادائیگی کرنا ہو گی ۔ اضافے کا اطلاق لائف لائن اورکے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا ۔