بزرگوں اورخواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔فائل فوٹو
بزرگوں اورخواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔فائل فوٹو

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے 74 سال مکمل

اسلام آباد: دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری آج مقبوضہ کشمیر میں بھارتی غاصبانہ قبضے کے 74 سال مکمل ہونے پر یوم سیاہ منارہے ہیں۔

مقبوضہ و آزاد کشمیر میں تقریبات اور جلسے منعقد، ریلیاں اور جلوس نکالے اور مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔آزاد کشمیر حکومت کی جانب سے اس موقع پر تقریب منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

جموں و کشمیر میں عوامی بغاوت سے خائف مہاراجہ کی ایماء پر ریاستی عوام کے حق خودارادیت کو پامال کرتے ہوئے 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے اپنی فوجیں سرینگر کے ہوائی اڈے پر اتاریں اور ریاست کے بڑے حصے پر قبضہ کرلیا۔ کشمیری عوام ہرسال اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہیں۔

کشمیری عوام نے بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہوئے جدوجہد آزادی کے نئے دور کی بنیاد رکھی جبکہ حق خودارادیت کے مطالبے کی پاداش میں بھارت نے کشمیریوں پر مظالم کی تاریخ کرڈالی۔