لانگ مارچ میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہوں گی۔فائل فوٹو
 لانگ مارچ میں تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر ہوں گی۔فائل فوٹو

بلدیاتی انتخابات قبول نہیں کیے جائیں گے۔مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد: پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ دھاندلی کی پیداوار کی نگرانی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات قبول نہیں کیے جائیں گے، یہ انتخابات منسوخ کیے جائیں، بائیکاٹ کا راستہ بھی ہمارے پاس ہے ۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے ووٹرز کی تصدیق کا عمل شروع کر رہے ہیں ، تو ایسے میں موجودہ انتخابی فہرستیں مشکوک ہیں ، مشکوک انتخابی فہرستوں کی بنیاد پر الیکشن کرانے کے کیا معنی ہیں ، ایک ہی بلدیاتی نظام میں ایک سطح جماعتی اور ایک غیر جماعتی ہے ۔ہم الیکشن 2018کو تسلیم نہیں کرتے ۔

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن میں اپنے تحفظات پیش کریں گے ، ہم اپنے آئینی و قانونی ماہرین سے مشاورت کریں گے ، یہ جعلی حکومت نہ معیشت کو بہتر بنا سکتی ہے نہ عوام کو روزگار دے سکتی ہے ۔