کوئٹہ: گورنر بلوچستان نے اسپیکر صوبائی اسمبلی عبدالقدوس بزنجو کا استعفیٰ قبول کرلیا جس کے بعد وہ اب اسپیکر بلوچستان اسمبلی نہیں رہے ۔
عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے تین روز قبل اپنا استعفیٰ گورنرکو ارسال کیا گیا تھا ، گورنر بلوچستان نے آج ان کا استعفیٰ قبول کرلیا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی تھی جس کی حمایت 33ارکان نے کی تھی ، جام کمال نے اول اول تحریک کا مقابلہ کرنے کے کہا لیکن بعد ازاں رائے شماری سے کچھ دن قبل وزارت اعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔