وزارتِ خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفرا وزرا سے ملاقات کر سکیں گے۔فائل فوٹو
وزارتِ خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفرا وزرا سے ملاقات کر سکیں گے۔فائل فوٹو

وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی اجلاس شروع

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا۔

اجلاس میں وفاقی وزراء، اعلی عسکری حکام اور انٹیلی جنس سربراہان شریک ہوں گے اورکالعدم تحریک لبیک کے احتجاج سے پیدا ہونے والی صورتحال پرغورکیا جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کالعدم مذہبی جماعت  سے مذاکرات اورملک میں امن وامان کے حوالے سے شرکا کو بریفنگ دیں گے جس کے بعد ایم فیصلے کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بتایا کہ کالعدم جماعت کی غیر قانونی سرگرمیوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے پیش نظر وزیراعظم عمران خان نے کل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، اس اجلاس میں قومی سلامتی سے متعلق دیگر امور بھی زیرغورآئیں گے۔