اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت شاکر شجاع آبادی کے علاج کے اخراجات برداشت کرے گی
اس حوالے سے وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارکا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت شاکر شجاع آبادی کے علاج کے اخراجات برداشت کرے گی

مشہورشاعرشاکرشجاع آبادی کے لیےماہانہ50ہزارروپےوظیفےکااعلان

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سرائیکی وسیب کے مشہور شاعر شاکر شجاع آبادی کی نشتر اسپتال جاکر عیادت کی اور علاج کے لیے 5 لاکھ روپے کا چیک دیا۔جہانگیر ترین نے شاکر شجاع آبادی کے لیے ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفے کا اعلان بھی کیا۔

اس سے پہلے شاکر شجاع آبادی کی طبیعت خراب ہونے پر موٹرسائیکل پر بٹھا کر حکیم کے پاس لے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

اس حوالے سے شاکر شجاع آبادی کے بیٹے ولید کا کہنا تھا کہ ٹیکسی کے پیسے نہیں، اس لیے موٹر سائیکل پر ابا کو اسپتال لے کر گیا تھا۔

ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے کہا تھا کہ پنجاب حکومت شاکر شجاع آبادی کے علاج کے اخراجات برداشت کرے گی۔