اسلام آباد:پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) نے نجی ٹی وی چینل بول نیوزکا ڈبہ گول کردیا، نشریات پر پابندی لگا دی۔
نیوز چینل سے وابستہ اینکر پرسن سمیع ابراہیم نے بھی تصدیق کی ہے کہ بول کی نشریات بند کردی گئی ہیں۔ انہوں نے ٹی وی سکرین کی تصویر بھی شیئرکی گئی ہے جس پر لکھا ہوا ہے کہ چینل کو پیمرا کے حکم پر معطل کردیا گیا ہے۔
بول نیوز کی نشریات پیمرا نے معطل کر دی ھیں۔۔۔ pic.twitter.com/ljwzwvmWRI
— Sami Abraham (@samiabrahim) October 28, 2021
ذرائع کا کہنا ہے کہ پیمرا کی جانب سے یہ قدم پابندی کے باوجود بول نیوز کی طرف سے کالعدم تنظیم کے احتجاجی مظاہرے کی کوریج کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے۔