جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دنگا فساد اور دہشت گردی کے مقام پرجمع لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے گا-فائل فوٹو 
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دنگا فساد اور دہشت گردی کے مقام پرجمع لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے گا-فائل فوٹو 

بنوں میں سی ٹی ڈی کی کارروائی۔2دہشتگرد ہلاک

بنوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ بنوں ریجن اور حساس اداروں نے میر علی گاؤں کی حدود میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی کی جس پر وہاں موجود دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ دیگر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کے قبضہ سے 2 عدد ایس ایم جی، ایک ہینڈ گرنیڈ، 3 عدد میگزین اور کارتوس سمیت دیگر سامان برآمد ہوا ہے جب کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم  ٹی ٹی پی کے مقامی کمانڈر علیم خان خوشحالی گروف سے ہے، اس کے علاوہ  دہشت گرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، بم دھماکوں اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں بھی مطلوب تھے۔