کراچی:انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پرڈالرکی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے جبکہ اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان جاری ہے ۔
تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالرکی قدر 172.26 روپے تھی جس میں کاروبارکے اختتام تک 61 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 171.65 روپے پر بند ہو گیا ۔
دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار شروع ہو ا تو انڈیکس 45 ہزار 946 پوائنٹس پر تھا جس میں دن بھر اتار چڑھاﺅ دیکھنے میں آتا رہا ، مارکیٹ میں زیادہ سے زیادہ اضافہ 46 ہزار 127 پوائنٹس تک ہوا جس کے بعد پھر واپسی شروع ہو گئی اورانڈیکس اس وقت 164 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 46 ہزار 110 پوائنٹس پر ہے ۔