اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ انتہا پسند ہندوں شرپسندوں کی جانب سے مسجد کے اندر بھی گھسنے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا
اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ انتہا پسند ہندوں شرپسندوں کی جانب سے مسجد کے اندر بھی گھسنے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا

دہلی میں جمعہ ادائیگی روکنے کیلئے انتہا پسندوں کا حملہ

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کی ایک مسجد میں نماز جمعہ کی ادائیگی روکنے کیلئے انتہا پسند ہندوؤں نے حملہ کردیا۔ انتہا پسند ہندوؤں کے ایک گروہ نے مسجد کے باہر’جے شری رام‘ کے نعرے لگا دیے۔

اندر گھسنے کی کوشش پر پولیس نے متعدد شرپسندوں کا گرفتار کرلیا۔ با خبر ذرائع کے مطابق نئی دہلی کے نواحی علاقے میں انتہا پسند ہندوؤں کے ایک گروہ نے نماز جعمہ روکنے کیلئے ایک مسجد کا گھیراؤ کرلیا اور اطراف میں ’جے شری رام‘ کے نعرے لگاتا رہا جس کے نتیجے میں نماز کی ادائیگی میں خلل پڑا۔

اس موقع پر انتہا پسند ہندوؤں شرپسندوں کی جانب سے مسجد کے اندر بھی گھسنے کی کوشش کی گئی جس پر پولیس نے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔اس حوالے سے نئی دہلی پولیس کے ایک افسرکا کہنا تھا کہ نمازِ جمعہ کے دوران ہندوؤں کی جانب سے مسلمانوں پر حملے کا خطرہ تھا جس کے پیشِ نظر 5 مقامات پر پولیس کی نفری تعینات تھی۔

انہوں نے بتایا کہ فساد برپا کرنے کی کوشش کرنے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہناہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں اور شہر میں امن و امان کی صورتحال کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

گزشتہ دنوں انتہا پسند ہندوؤں نے گروگرام کے ڈپٹی کمشنر کو ایک خط لکھا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ اپنے علاقوں میں نمازِ جمعہ کے اجتماعات کو مزید برداشت نہیں کریں گے۔