اسلام آباد: ملک بھر میں مہلک کورونا وائرس کا زور ٹوٹ گیا مگر وائرس سے اموات کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں بھی کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوئے ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی ) کے مطابق پاکستان میں حالیہ اموات کے بعد کورونا سے ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 449 ہو گئی ۔ پاکستان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے ۔
سندھ میں کورونا سے چار لاکھ 69 ہزار 960 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، سات ہزار 567 اموات ہوئیں جبکہ 12 ہزار 994 ایکٹو کیسز ہیں ، پنجاب میں چار لاکھ 40 ہزار 139 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، 12 ہزار 915 کی اموات ہوئیں۔ صوبے میں سات ہزار 761 ایکٹو کیسز ہیں۔
خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 77 ہزار 968 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ، پانچ ہزار 745افراد مہلک وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے جبکہ ایک ہزار 787 اب بھی زیر علاج ہیں ۔
اسلام آباد میں ایک لاکھ چھ ہزار 896 افراد کورونا سے متاثر ہوئے ، 940 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ 319 اب بھی مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔
گلگت بلتستان میں 10 ہزار 390 افراد میں کورونا پایا گیا ، گلگت میں مہلک وائرس کے باعث 186 افراد جاں بحق ہوئے اور53 مریض موجود ہیں ۔ بلوچستان میں 33 ہزار 248 کورونا کیسز سامنے آئے ۔ 356 افراد کی اموات ہوئیں ، 105 ایکٹو کیسز ہیں ۔ آزاد جموں و کشمیر میں 34 ہزار 477 افراد میں مہلک وائرس پایا گیا ، 740 افراد کی اموات ہوئیں جبکہ 75 مریض اب بھی موجود ہیں ۔