ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو
ضمنی انتخابات والے حلقوں میں 16 مارچ کو مقامی چھٹی دی جائے گی،فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے رہنما کے الزامات مسترد کر دیے

لاہور: الیکشن کمیشن نے حلقہ این اے 133 کے انتخابات سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے الزامات مسترد کر دیے ، کہا کہ پی ٹی آئی امیدوار کے تجویز کنندہ کا ووٹ اب دوسرے حلقے میں منتقل کرنے کے الزامات بے بنیاد ہیں ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی امیدوارکے تجویز کنندہ کا ووٹ سال 2018 کے الیکشن سے ہی این اے 130 میں رجسٹرڈ ہے،ثبوت کے طورپر2018 کی انتخابی فہرست کا متعلقہ حصہ سامنے ہے جس میں تجویز کنندہ بلاک کوڈ 259110108  اور حلقہ 130 کے ووٹر ہیں ، نظرثانی انتخابی فہرست میں بھی تجویز کنندگان این اے 130 کے بلاک کوڈ 259110108 سے ہے ۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ پی ٹی آئی امیدوار کی جانب سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر الیکشن کمیشن پربے بنیاد الزام عائد کیا گیا کہ تجویز کنندہ کا ووٹ اس حلقے سے دوسرے حلقے میں منتقل کیا گیا۔