اسلام آباد:حکومتی وفد اورمفتی منیب الرحمان کی پریس کانفرنس کا وقت تبدیل ہو گیا ، اب یہ پریس کانفرنس دوپہر2 بج کر45منٹ پرہوگی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومتی وفد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ،علی محمد خان شامل ہیں ۔ حکومتی وفد نے مفتی منیب کے ہمراہ صبح پریس کانفرنس کرنا تھی مگر آخری لمحات میں پریس کانفرنس موخرکردی گئی تھی ۔
شاہ محمود قریشی پریس کانفرنس کے لیے پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ ( پی آئی ڈی ) پہنچ چکے تھے مگر پریس کانفرنس ملتوی ہونے کے باعث وہ واپس چلے گئے تھے ۔