معاہدہ پر من وعن عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں۔فائل فوٹو
معاہدہ پر من وعن عمل درآمد کے لیے پرعزم ہیں۔فائل فوٹو

اسٹئیرنگ کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج لاہور میں ہوگا

اسلام آباد:اسٹئیرنگ کمیٹی کے سربراہ اور وفاقی وزیرعلی محمد خان کے مطابق کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج لاہور میں ہوگا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وفاقی وزیراوراسٹیئرنگ کمیٹی کے سربراہ علی محمد خان  نے بتایا کہ اسٹئیرنگ کمیٹی کا آج دوسرا اجلاس لاہور میں ہو گا۔

علی محمد خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں معاملے کے مل جل کرحل میں کوشاں ہے، اور پاکستان میں امن و استحکام کے لیےمعاہدہ پر من وعن عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کالعدم تحریک لبیک کے مظاہروں اور تشدد کو روکنے اور کالعدم تنظیم کے کارکنان کی گرفتاریوں اور دیگر معاہدوں پر عملدر آمد کے لیے فریقین کے مابین معاہدہ طے پایا تھا، جس پرعمل درآمد کے لیے ایک اسٹیرنگ کمیٹی بنائی گئی تھی، جس کی سربراہی علی محمد خان کر رہے ہیں، اور دیگر ارکان میں وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت، سیکریٹری داخلہ، ہوم سیکریٹری پنجاب کمیٹی جب کہ مفتی غلام غوث بغدادی، انجینیئر حفیظ اللہ قلبی اسٹیئرنگ کمیٹی کا حصہ ہیں۔