ان کے پاس وزارت اطلاعات اور ہائر ایجوکیشن کا قلمدان ہوگا۔فائل فوٹو
ان کے پاس وزارت اطلاعات اور ہائر ایجوکیشن کا قلمدان ہوگا۔فائل فوٹو

کامران بنگش کو معاون خصوصی سے صوبائی وزیر بنا دیا گیا

پشاور: خیبرپختونخوا کی کابینہ میں کامران بنگش کو معاون خصوصی سے صوبائی وزیر بنا دیا گیا جبکہ تین معاونین خصوصی کو مشیر وزیراعلیٰ بنا دیا گیا۔

محکمہ ایڈمنسٹریشن  خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق کامران بنگش کو معاون خصوصی سے صوبائی وزیر بنایا گیا ہے ،ان کے پاس وزارت اطلاعات اور ہائر ایجوکیشن کا قلمدان ہوگا۔

ارشد ایوب کو بھی صوبائی کابینہ میں شامل کیا گیا ہے ۔ معاون خصوصی ریاض خان، عارف احمد زئی ، محمد ظہور وزیر اعلیٰ کے مشیر مقررکر دیے گئے ہیں ۔