کراچی:سونے کی فی تولہ قیمت میں 500 روپے اضافہ ہو گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 500 روپے اور429 روپے کی اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد ایک لاکھ 17 ہزار 800 روپے کی سطح پر پہنچ گئی، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد ایک لاکھ 995 روپے پر پہنچ گئی۔