ہنگو کی تحصیل ٹل میں کارروائی۔4 دہشتگرد ہلاک

سی ٹی ڈی ٹیم آپریشن سے واپسی پر ٹیم ٹل کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔

               
November 2, 2021 · اہم خبریں, قومی
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دنگا فساد اور دہشت گردی کے مقام پرجمع لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے گا-فائل فوٹو 

جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دنگا فساد اور دہشت گردی کے مقام پرجمع لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے گا-فائل فوٹو 

ہنگو:کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) نے ہنگو کی تحصیل ٹل میں کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کوہاٹ کی تحصیل ٹل ہنگو اوراس کے مضافات میں سرچ آپریشن کیا ، آپریشن سے واپسی پر ٹیم ٹل کے علاقے سے گزر رہی تھی کہ گھات لگائے دہشتگردوں نے ٹیم پر فائرنگ کردی ، سی ٹی ڈی کی ٹیم نے فوری جوابی کارروائی کی جس میں 4 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ۔