نیب ترمیمی آرڈیننس شیطانی ذہنیت کی واضح مثال ہے۔شہباز شریف

لاہور: صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) شہباز شریف کا کہنا ہے کہ عمران خان نے نیب آرڈیننس میں تیسری ترمیم کے ذریعے خود کو اوراپنی حکومت کو این آراو دیدیا ۔

اپنے ٹویٹ پیغام میں شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ اگر اس بارے میں کوئی شک تھا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ نے اپوزیشن کو نشانہ بنانے کے لیے کس طرح کام کیا ہےتو یہ ترمیم اس شیطانی ذہنیت کا واضح مظہر ہے۔اُنہوں نے کہا کہ یہ احتساب کی آڑ میں سراسر سیاسی انتقام ہے۔