وزارتِ خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفرا وزرا سے ملاقات کر سکیں گے۔فائل فوٹو
وزارتِ خارجہ کی کلیئرنس کے بعد سفرا وزرا سے ملاقات کر سکیں گے۔فائل فوٹو

وزیراعظم نے وزرا کو بیان بازی سے روک دیا

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے وزرا کو کالعدم جماعت تحریک لبیک سے متعلق بیانات دینے سے روک دیا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومت اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پر گفتگو کی گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے کالعدم جماعت تحریک لبیک سے متعلق وزرا کو بیانات دینے سے روکتے ہوئے کہا کہ یہ حساس معاملہ ہے، ملک کے اندرونی اور بیرونی دشمن غیر ذمہ دارانہ بیانات سے فائدہ اٹھاتے ہیں، مذہبی معاملات اور حساس ایشوز پر آئندہ بیانات میں احتیاط برتی جائے۔

کابینہ میں الیکشن کمیشن کے اعظم سواتی اور فواد چوہدری کو نوٹس کے معاملے پر بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم نے آئندہ پیشی پرتمام وزراء کو اعظم سواتی کے ساتھ الیکش کمیشن جانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزرا اتحاد کا مظاہرہ کریں، اتحاد میں طاقت ہے، دلیری کا مظاہرہ کرنا چاہئیے، اصلاحات لانا آسان نہیں، اس میں مشکلات آتی ہیں ،مل کر سامنا کریں گے، مشکل وقت میں سب کو اکٹھا ہو کر سامنے آنا چاہیے۔