اسلام آباد: وزارت خزانہ کی جانب سے رات گئے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت میں آٹھ روپے تین پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 145روپے 82پیسے فی لیٹر ہوگئی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں آٹھ روپے 14پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل 142.62 پیسے ہو گئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت 6روپے27 پیسے اضافے سے 116 روپے53 پیسے ہوگئی ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں پانچ روپے72پیسے اضافہ کردیا گیا ہے ،لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت114روپےسات پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔
وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے سیلز ٹیکس اور پیٹرولیم کی مد میں زیادہ دباؤخود برداشت کیا ہے۔