پریزائیڈنگ افیسر نے بیلٹ پیر کینسل کرکے دوسرا بیلٹ پیر جاری کردیا۔فائل فوٹو
پریزائیڈنگ افیسر نے بیلٹ پیر کینسل کرکے دوسرا بیلٹ پیر جاری کردیا۔فائل فوٹو

نیب پرویزخٹک پر مہربان۔ مالم جبہ اسکینڈل میں انکوائری روک دی 

اسلام آباد:نیب پرویزخٹک پر مہربان ہو گیا، مالم جبہ اسکینڈل میں سابق وزیراعلی پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روک دی۔

نجی ٹی وی کے مطابق مالم جبہ اسکینڈل میں نامزد سابق وزیراعلیٰ اور موجودہ وزیردفاع پرویز خٹک کے خلاف نیب نے انکوائری روک دی اوراحتساب عدالت نے بھی وفاقی وزیر پرویزخٹک کے خلاف انکوائری روکنے کی نیب درخواست منظورکرلی ۔

نیب نے وفاقی وزیر پرویزخٹک اور دیگر کے خلاف انکوائری شروع کی تھی، نیب نے احتساب عدالت سے پرویز خٹک اور دیگرکے خلاف انکوائری روکنے کے لیے درخواست دی، احتساب عدالت نے انکوائری روکنے کے حوالے سے نیب کی درخواست منظورکرلی ہے۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں مالم جبہ کی 275 ایکڑ سرکاری زمین 33 سال کی لیزپر دی گئی تھی جس میں بے قاعدگیوں اور اقربا پروری کی شکایات سامنے آئی تھی۔