اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی کی قمیتوں میں اضافہ واپسی لینے کا مطالبہ کیا جائے گا
اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی کی قمیتوں میں اضافہ واپسی لینے کا مطالبہ کیا جائے گا

مہنگائی کےخلاف لانگ مارچ میں پی پی پی کا پی ڈی ایم میں واپسی کا امکان

حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں پیپلز پارٹی کی واپسی کا امکان ہے۔اس حوالے سے با خبرذرائع کا کہنا ہے کہ آج ہونے والے پی ڈی ایم رہنماؤں کے ورچوئل اجلاس میں  حکومت کے خلاف فیصلہ کن لانگ مارچ پر رائے لی جائے گی۔

باخبر ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت کو آخری ڈیڈ لائن دے کر لانگ مارچ شروع کیے جانے کی تجویز زیر غور  ہے۔اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات ، بجلی کی قمیتوں میں اضافہ واپسی لینے کا مطالبہ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس ہنگامی طورپر طلب کیا تھا۔

اس حوالے سے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمٰن ویڈیو لنک کے ذریعے ڈی آئی خان سے اجلاس کی صدارت کریں گے۔