ایم این اے جام عبدالکریم سمیت 15سے زائد ملزمان تاحال مفرور ہیں ۔فائل فوٹو
ایم این اے جام عبدالکریم سمیت 15سے زائد ملزمان تاحال مفرور ہیں ۔فائل فوٹو

بدین:مائیکروفنانس تنظیم کےدفترمیں خاتون کاقتل

بدین کے اللّٰہ والا چوک کے قریب مائیکرو فنانس تنظیم کے دفتر میں خاتون کو قتل کردیا گیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ ملزم نے خاتون کو قتل کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مار لی، جسے شدید زخمی حالت میں حیدرآباد کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

جبکہ اس حوالے سے ایس ایس پی بدین شاہنواز چاچڑ کا کہنا تھا کہ قتل کا مقدمہ مائیکرو فنانس تنظیم کے ملازم کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔ایس ایس پی بدین کا کہنا تھا کہ  مقدمے میں قتل اور خود سوزی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایس ایس پی بدین شاہنواز چاچڑ کے مطابق ملزم نے سابقہ اہلیہ کو مائیکرو فنانس تنظیم کے دفتر میں فائرنگ کرکے قتل کیا ہے۔