جڑواں شہروں میں مہنگائی کا نیا طوفان
جڑواں شہروں میں مہنگائی کا نیا طوفان

پیٹرول مہنگا ہونے پر جڑواں شہروں میں مہنگائی کی نئی لہر

 

 

 پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے سے جڑواں شہروں میں مہنگائی کی نئی لہر آگئی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے، گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا۔

پٹرولیم مصنوعات میں حالیہ اضافے سے راولپنڈی، اسلام آباد کی غلہ منڈی، فروٹ منڈی، سبزی منڈی، چکن منڈی اور مچھلی منڈی میں مہنگائی کا نیا طوفان آگیا ہے۔ دودھ ، دہی، گھی، آٹا، چاول، دالیں، گوشت اور مرغی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا، جس سے مہنگائی کے دلدل میں پھنسے شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کے ساتھ گڈز اور پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں بھی اضافہ کردیا گیا، جڑواں شہروں میں میٹرو بس کے علاوہ ٹیکسی، رکشہ، کیب، سوزوکی اور ویگن کے کرایوں میں اسٹاپ ٹو اسٹاپ اضافہ کردیا گیا ہے، جس سے کم آمدن والے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔