پشاور:سوات اور گرد و نواح میں اتوارکی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
پشاورکے زلزلہ پیماہ مرکزکے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی ۔مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔
مقامی افراد کے مطابق زلزلہ اس قدر شدید تھا کہ لوگ خوف و ہراس میں گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق شہر میں آنے والے زلزلے کی گہرائی 120 کلومیٹر تھی، جب کہ اس کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔