افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی۔فائل فوٹو
افغان ٹیم کے کپتان محمد نبی۔فائل فوٹو

 بھارت میں افغانستان کی جیت کے لیے دعائیں

ابو ظہبی: آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ  کے سپر 12 مرحلے کےاہم میچ میں افغانستان اورنیوزی لینڈ آمنے سامنے ہیں۔

افغان ٹیم نے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی ہے اوراسپنر مجیب الرحمان کو واپس ٹیم میں شامل کرلیا ہے۔

ٹاس جیتنے پرکمنٹیٹرنے افغانستان ٹیم کے کپتان سے سوال کیا  کہ بھارت میں آپ کی جیت کے لیے دعائیں ہو رہی ہیں۔افغان کپتان نے جواب میں کہا ہے کہ ہم اپنی نارمل کرکٹ کھیلیں گے ،جیتنے کی کوشش کریں گے۔

واضح رہےکہ افغانستان اورنیوزی لینڈ کے میچ  کے ساتھ ہی بھارت کے سیمی فائنل میں پہنچنے یا نہ پہنچنے کا فیصلہ بھی ہوجائے گا۔