پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے

اسلام آباد:12سالہ بچی کوزیادتی کےبعد قتل کردیاگیا

اسلام آباد میں 12 سال کی بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیاہے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ 12 سالہ بچی کی لاش آج صبح تھانہ رمنا کے علاقے جی الیون کے قریب میٹرو اسٹیشن سے ملی تھی۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسپتال میں بچی کی لاش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا ہے، پوسٹ مارٹم پمز اسپتال کے 3 رکنی میڈیکل بورڈ نےکیا۔

ذرائع کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کے ساتھ زیادتی ثابت ہوگئی،مقتولہ بچی کے جسم پر زخم اور خراشیں ہیں، بچی کی موت دم گھٹنے سے ہوئی۔

پمز اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے بچی کی لاش کا فارنزک ٹیسٹ کرانےکا فیصلہ کیا ہے، فارنزک ٹیسٹ کے لیے نمونے پنجاب سائنس فارنزک ایجنسی بھجوائے جائیں گے۔

اسلام آباد پولیس کے مطابق بچی کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔اس حوالے سے ایس ایس پی انویسٹی گیشن کی سربراہی میں تحقیقاتی ٹیم بنائی گئی ہے، پولیس کی جانب سے بچی کی شناخت میں مدد کے لیے عوام سے بھی مدد کی اپیل کی گئی ہے۔