جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دنگا فساد اور دہشت گردی کے مقام پرجمع لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے گا-فائل فوٹو 
جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے دنگا فساد اور دہشت گردی کے مقام پرجمع لوگوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے گا-فائل فوٹو 

چکوال میں کارروائی۔ایک دہشت گرد گرفتار

چکوال: انسداد دہشتگردی فورس نے چکوال میں کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا، جس کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کر کیا گیا۔

انسداد دہشتگردی فورس ذرائع کے مطابق انہیں اطلاع ملی تھی کہ چکوال کے علاقے میں دہشتگرد قیام پذیر ہے اور جلد بڑی کارروائی کر سکتا ہے۔ جس پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد ارقم عزیزکوگرفتارکیا اوراس کے قبضے سے آر پی جی، لانچر، ہینڈ گرینڈ، راکٹ چارجر، مشین گنز سمیت دیگر سامان برآمد کرلیا۔

واضع رہے گزشتہ روز بلوچستان میں خضدارکے قریب سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران دو دہشت گرد ہلاک ہو گئے تھے۔