ڈالرنے پھر اونچی اُڑان بھرلی

کراچی: غربت اور مہنگائی کی چکی میں پسے پاکستانی شدید مشکلات  کا شکار ہیں، دوسری جانب ڈالرنے اونچی اُڑان جاری رکھی ہوئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبارکے دوران ڈالرکی قدر میں 1.39 روپے اضافہ ہوگیا  جس کے بعد ڈالر171 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے ۔سعودی عرب سے ریلیف پیکج ملنے کے بعد گزشتہ دنوں ڈالرکی قیمت میں کمی کا رجحان دیکھنے میں آیا تھا لیکن اب ڈالرنے واپس اونچائی کا سفر طے کرنا شروع کر دیاہے جس پر شہری کافی پریشان ہیں ۔