بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔فائل فوٹو
بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔فائل فوٹو

بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی۔ نوٹی فکیشن جاری

 اسلام آباد:نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے سی سی پی اے کی درخواست پر بجلی 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سینٹرل پاور پرچیز ایجنسی کی درخواست پر ‏بجلی کی قیمت میں ستمبر کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 2 روپے 52 پیسے اضافی کیا گیا ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ نومبر کے بلوں میں وصول کیا جائے گا۔نوٹی فکیشن کے مطابق ‏اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔