مدعی کی طرف سے سائیبرکرائم گوجرانوالہ کو درخواست موصول ہوئی تھی
مدعی کی طرف سے سائیبرکرائم گوجرانوالہ کو درخواست موصول ہوئی تھی

گوجرانوالہ: کم عمرلڑکی کوسوشل میڈیا پرجنسی ہراساں کرنےوالاملزم گرفتار

ایف آئی اے سائبر کرائم گوجرانوالہ کے ڈپٹی ڈائریکٹراقبال حیدر کی خصوصی ہدایت پر سائیبرکرئم ونگ گوجرانوالہ ٹیم نے کم عمر لڑکی کو سوشل میڈیا پربلیک میل،جنسی ہراساں کرنے والے ملزم ارشادآفریدی ولدفولاد خان جو کہ راولپنڈی کا رہائشی ہے ملزم کوگرفتار کرلیا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی ڈائیریکٹرایف آئی سائبر کرائم اقبال حیدر کا کہنا تھا کہ مدعی کی طرف سے سائیبرکرائم گوجرانوالہ کو درخواست موصول ہوئی تھی جس پرایف آئی اے سائیبرکرائم نے کم عمر لڑکی کو ہراساں اور بلیک میل کرنے والے ملزم  کے خلاف تمام ثبوت اکٹھے کئے اورملزم ارشاد کو گرفتار کر کے اس کےخلاف مقدمہ نمبر90/21 درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

ملزم ارشاد کے قبضے سے مختلف قسم کا سوشل سامان اور دیگر مواد بھی برآمد کرلیا ہے۔