پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کل طلب کر لیا گیا

وزیراعظم کی جانب سے ارکان کو آج ظہرانہ دیا جائے گا۔

               
November 10, 2021 · اہم خبریں, قومی
گزشتہ  حکومت نے ای وی ایم سے متعلق فریقین کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔فائل فوٹو

گزشتہ  حکومت نے ای وی ایم سے متعلق فریقین کو اعتماد میں نہیں لیا تھا۔فائل فوٹو

اسلام اباد:پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 11 نومبرکی صبح گیارہ بجے طلب کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاوس میں سہ پہر 2 بجے ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا ہے، عمران خان ظہرانہ کی تقریب سے خطاب بھی کریں گے، وزیراعظم مختلف قومی امور پرارکان اسمبلی اور سینٹرز کو اعتماد میں لیں گے، قومی اسمبلی کے مشترکہ اجلاس کی حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔