دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔فائل فوٹو
دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔فائل فوٹو

خورشید شاہ کی شہباز شریف اورمولانا فضل الرحمن سے ملاقات

اسلام آباد:پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اور پی ڈی ایم سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی، جس میں پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا گیا۔

اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے ملاقات میں خورشید شاہ کو ضمانت پر رہائی کی مبارک دی، دونوں رہنماؤں نے پارلیمانی اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور مل کر حکومتی قانون سازی روکنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ قوانین کی منظوری کو بلڈوز کیا گیا تو اپوزیشن شدید ردعمل دے گی۔

بعد ازاں پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ، مولانا فضل الرحمن کی رہائشگاہ پر گئے اور جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمن سے ملاقات کی۔ مولانا فضل الرحمان نے خورشید شاہ کو رہائی پر مبارک باد دی۔ دونوں رہنماؤں نے پارلیمنٹ میں حکومت کو ٹف ٹائم دینے پر اتفاق کیا۔ ملاقات میں مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔