لاہور:مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ روٹی مہنگی تو کم کھاؤ،میں کیا کروں؟۔
اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے وزیراعظم پر طنز کرتے ہوئے مزید کہا کہ چینی مہنگی تو میٹھا چھوڑ دو،میں کیا کروں؟ پیٹرول مہنگاتوگاڑی مت چلاؤ،میں کیا کروں؟۔
مریم نواز نے طنزاً کہا کہ خواتین سےزیادتی ہے توگھر بیٹھیں،میں کیا کروں؟ شہدا کےلواحقین صبرکریں،میں کیا کروں،انہوں نے کہا کہ عوام کے لیے اب یہ عذاب کے دن بھی ختم ہونے کو ہیں۔